لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہوںاور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے جس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج پر بات چیت ہوئی، شہباز شریف کا کہنا ہے کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ احتجاج کی سیاست کرنے والے ملک اور قوم کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے لیکن جو جماعتیں احتجاج کرنا چاہتی ہیں وہ اپنی کارکردگی پر بھی نظر ڈالیں۔