اسلام آباد (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پانامہ لیکس پر آرمی چیف سے جوائنٹ کمیشن بنانے کی درخواست کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قومی مجرم ہیں، تحقیقاتی کمیشن سے کوئی امید نہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے حکومت اپوزیشن اورعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر شور مچاتی پارٹیاں خود لوٹ مار میں سب سے آگے ہیں۔
جبکہ تحقیقاتی کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے۔پانامہ لیکس پر آرمی چیف سے جوائنٹ کمیشن بنانے کی درخواست کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوائنٹ کمیشن میں عدلیہ، بیوروکریسی، فوج سب کا احتساب ہونا چاہئے ۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک بزرگ شخصیت کو پھانسی دینا انتہائی غلط اقدام ہے۔
حکومت پاکستان کو اس اقدام کے بعد پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کا سفارتخانہ بند کر دینا چاہئے۔