ملکی مسائل عارضی ہیں، سرمایہ کاری میں چھوٹی موٹی رکاوٹیں دور کرینگے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوںکی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہو گی۔ پاکستان میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔ چین کی ممتاز ٹیکسٹائل کمپنی آریووائی آئی گروپ کے چیئرمین کیوئی یافی اور پاور کمپنی ہواننگ شاندے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر وانگ وینگ زونگ سے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کوتیزی سے ترقی ملے گی۔

چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں اور تعاون فراہم کرنے کایقین دلاتے ہوئے انھوںنے کہاکہ چھوٹی موٹی رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا۔ اس موقع پر فریقین نے ساہیوال پاورپلانٹ میںسرمایہ کاری کی دستاویزات کابھی تبادلہ کیا۔