قومی و صوبائی اسمبلی، کس پارٹی کے کتنے امیدوار

Elections

Elections

بلوچستان (جیوڈیسک) عام انتخابات دوہزار تیرہ کیلئے ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے 238 امیدوار، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے222 ، مسلم لیگ (ن) نے 221، ایم کیو ایم نے 211، اے این پی نے 61، جماعت اسمبلی نے 167، مسلم لیگ ق نے53 اور جے یو آئی (ف) نے 124 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 294 جنرل نشششتوں پر تحریک انصاف نے 290، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے 225، مسلم لیگ (ن) نے 291، مسلم لیگ (ق) نے 73، جماعت اسلامی نے 210، عوامی نیشنل پارٹی نے نو، ایم کیو ایم نے 233 اور جے یو آئی(ف) نے 101 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی 129 نششتوں پر پیپلزپارٹی نے 118، مسلم لیگ(ن) نے 41، ایم کیو ایم نے 125، عوامی نیشنل پارٹی نے 26، جماعت اسلامی نے 52، مسلم لیگ (ق) نے 27 اور جے یو آئی نے 34 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ اسمبلی کی 99 سیٹوں پیپلزپارٹی 82، مسلم لیگ (ن) 25، عوامی نیشنل پارٹی 79، مسلم لیگ (ق) 28، تحریک انصاف 98، جے یو آئی(ف) 87، جماعت اسلامی 86 اور ایم کیو ایم 45 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی 50 سیٹوں پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے 33، مسلم لیگ (ن) نے 41، مسلم لیگ (ق) نے 19، تحریک انصاف نے 22، جماعت اسلامی نے 20، جے یو آئی (ف) نے 47 اور ایم کیو ایم نے14 امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔