کراچی (جیوڈیسک) رقم کی عدم فراہمی پر نیشنل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی روک دی۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق آج کراچی ایئرپورٹ پر تیل کا ذخیرہ تقریباً ختم ہونے کو ہے۔
نیشنل ریفائنری کی جانب سے تقریباً یومیہ ساڑھے تین سو ٹن جیٹ فیول فراہم کیا جاتا ہے لیکن عدم ادائیگی کے باعث آج کی سپلائی نہ مل سکی، ایندھن نہ ملنے کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر تیل کا ذخیرہ آج کسی بھی وقت ختم ہو نے کو ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو تیل خریداری کی مد میں 7 ارب روپے دینے ہیں۔ پی ایس او کا کہنا ہے کہ ہے کہ اگر ریفائنریز پی ایس او کو فوری طور پر جیٹ فیول فراہم کریں تو کراچی ایئر پورٹ پر ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے سے بچ سکتا ہے۔