اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ قومی بچت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1000 روپے ماہانہ تک کمی کردی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ قومی بچت کی طرف سے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کر دیا ہے۔
جس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5800 روپے سے کم کرکے 4800 روپے ماہانہ۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 1025 روپے سے کم کرکے 846 روپے ماہانہ، پنشنر بینیفٹس اسکیم کیلیے منافع کی شرح 1170 روپے سے کم کرکے 1060 روپے ماہانہ۔
سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے منافع کی شرح 8.25 فیصد سے کم کرکے 6.25 فیصد کر دی ہے۔