قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

 National Savings Scheme

National Savings Scheme

کراچی (جیوڈیسک) پینشنرز اور بیواوں سمیت قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایا کاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے نئی بچتوں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ پینشن اور بہبود سرٹیفیکیٹ پر سالانہ منافع 13.44 فیصد ہوگیا۔

ادارہ قومی بچت کے اعلامیئے کے مطابق یکم اکتوبر سے اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 10.75 فیصد ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر منافع 1.74 فیصد اضافے سے 11.22 فیصد سالانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.25 فیصد بڑھا کر 11.61 فیصد مقرر کر دی گئی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایا کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے منافع کی شرح میں اضافہ کیا ہے تاکہ عوام ڈالر خریدنے کے بجائے نیشنل سیونگز کی اسکیموں میں محفوظ سرمایا کاری کر سکیں۔