قومی بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم

National Savings

National Savings

کراچی (جیوڈیسک) قومی بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی، اب چھوٹی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر بھی 10 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا۔ اس سے قبل قومی بچت اسکیموں پر ڈیڑھ لاکھ تک کی سرمایہ کاری کے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوتا تھا۔ حکومت نے یکم جولائی سے یہ چھوٹ ختم کردی ہے۔

اب قومی بچت اسکیموں پر چھوٹی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر بھی10 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔ یکم جولائی 2013 سے پہلے کی گئی سرمایہ کاری بھی نئے قانون کی زد میں آئیں گی۔ حکومتی اقدام سے چھوٹے سرمایہ کار، بیوائیں اور پینشنر حضرات متاثر ہونگے۔ ادارہ قومی بچت حکام کے مطابق ادارہ معاملے کی وضاحت کے لیے ایف بی آر سے بات چیت کر رہا ہے۔