اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ۔ رواں مالی سال کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں تریسٹھ فیصد زائد سرمایہ کاری ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم دو سو ستتر ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں تریسٹھ فیصد زائد ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران لوگوں نے دو سو چھ ارب روپے کے بانڈز اور سرٹیفکیٹ خریدے تھے۔