قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری نصف رہ گئی

Islambad

Islambad

اسلام آباد(جیوڈیسک)زیادہ منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹوں میں دلچسپی کے باعث قومی بچت کی اسکیموں میں انویسٹمنٹ آدھی رہ گئی ۔قومی بچت کی اسکیموں میں جنوری کے ماہ میں تیرہ ارب بیالیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

جبکہ دسمبر کے مہینے میں پچیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں قومی بچت کی اسکیموں میں دو سو اڑسٹھ ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری چار سو چھپن ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔