اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ کمی کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق بہبود پنشنرز اور بیواوں کے ماہانہ سیونگ اکاونٹ کے منافع میں 1 لاکھ روپے پر 880 روپے منافع ملے گا۔ اسی طرح بچت سیونگ اکاونٹ میں ایک لاکھ روپے پر 565 روپے منافع ملے گا۔
6 ماہ کے لیے خریدے جانے والے 1لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ پر 2880 روپے ملیں گے۔