قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کا اعلان

National Savings Scheme

National Savings Scheme

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ہے۔

بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب سات اعشاریہ چھ صفر فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کی منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔ اب سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع چھ فیصدہوگئی ہے۔

ادارہ قومی بچت کے اعلان کے مطابق اعلان کردہ منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہو گا۔