اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح کو بڑھا دیا گیا ہے۔ پنشنرز اور بیواؤں کے لیے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی خاطر حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح یکم اکتوبر سے بڑھا دی گئی ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع اعشاریہ5 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ9 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع اعشاریہ 49 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 75 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع اعشاریہ 42 فیصد اضافے کے ساتھ 12 اعشاریہ 3 فیصد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں میں موجود سیونگ اکاؤنٹس پر منافع اعشاریہ 45 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔