ماسکو (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا ہے کہ جو کچھ کیا نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو بہتر بنانے کے لیے کیا، ابھی بھی این ایس اے کے لیے ہی کام کر رہا ہوں۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن ان دنوں روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں،امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا تھا معاشرے کو تبدیل ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہتا تھا، عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کی نگرانی کس طرح کی جاتی ہے۔
ایڈورڈ سنوڈن نے کہا این ایس اے کو بدنام نہیں بلکہ اسکی بہتری کے لیے کام کیا ہے ابھی بھی اسی ادارے کے لیے کام کر رہا ہوں۔