ملکی سلامتی کیلئے سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں، جنرل اشفاق کیانی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ ختم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سیاسی رہ نماوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ آرمی چیف نے مختلف امور پر اے پی سی کو اعتماد میں لیا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق ہے کہ ملک میں امن ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اے پی سی بلانے پر نواز شریف کی تعریف کی انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔