قومی سلامتی کمیٹی کا بھارتی اشتعال انگیزیوں پر اظہار تشویش

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکا کا بیرونی جارحیت کی صورت میں پاکستانی دفاع کو ناقابل تسخیر رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو ڈوزیئر دیا۔ وزیرِ اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے عالمی رہنماؤں کو علاقائی اور عالمی سیکیورٹی چیلنجز پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے افغانستان میں امن کے لئے افغان قیادت کے درمیان امن عمل کی حمایت کا اعادہ کیا۔