قومی سلامتی کانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا، شام تک جواب دینگے، شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی طلب کردہ قومی سلامتی کانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا ہے، شام تک مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

قومی سلامتی کانفرنس کا دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت جائزہ لے گی کہ کانفرنس میں شرکت کرنا ہے یا نہیں اور کس سطح کا نمائندہ کانفرنس میں بھجوانا ہے۔ شام تک حکومت کو حتمی جواب سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے کسی طرح کے معاملات طے نہیں پا رہے، آزادی مارچ اپنے پروگرام کے مطابق ہوگا۔