قومی سلامتی پر اہم اجلاس جاری

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اور علاقائی سلامتی پر اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس جاری ہے۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم خان اور ملڑی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل امیر ریاض شریک ہیں۔

ذرائع نے ڈان۔ کام کو بتایا کہ جنرل شریف نے شرکاء کو گزشتہ روز افغان قیادت اور نیٹو/ایساف کمانڈروں سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی صورتحال اور پڑوسی ملک سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ امید کی جاری ہے کہ اجلاس میں فاٹا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر فضائی حملوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔