اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی تیاری ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے پارٹی سربراہوں سے ملاقاتیں رمضان کے دوران یا عید کے بعد کروں گا، عمران خان سے الگ ملاقات کرکے انہیں بھی سننے کو تیار ہوں۔
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی ایک بنیادی مسئلہ ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے امن و امان کی بہتری انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وفاقی وزیرداخلہ کو خصوصی ہدایات دی ہیں اور انہیں رینجرز بھی فراہم کرنے کا کہا ہے۔