کسی کو ملکی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے نہیں دیں گے, طاہر محمود اشرفی

Tahir Mahmood Ashrafi

Tahir Mahmood Ashrafi

پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی جارحیت کو نظر انداز کرنے کی بجائے معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ مصر اور شام کے مسائل کا پر امن حل نکالا جائے بھارت نے ملکی سلامتی کو للکارا تو قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوگی.

استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کسی کو ملکی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

جس میں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ملکی سلامتی کو للکارا تو قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ اعلامیہ میں بھکر، کوئٹہ کراچی، اسلام آباد کیسانحات کی عدالتی تحقیقات اور مجوزہ اے پی سی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، استحکام پاکستان کے لئے قومی اتفاق ضروری ہے جس کے لیے علما کردار ادا کریں۔ مصر اور شام کے مسائل کا پرامن حل نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔