اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، مشیر خارجہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شریک ہونگے۔
قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لیے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پالیسی کا تجویز کردہ مسودہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ خفیہ رکھا جائیگا۔ دوسرا حصہ سٹریٹجک معاملات سے متعلق جبکہ تیسرا حصہ آپریشنل ہو گا۔
مجموعی قومی سلامتی پالیسی ملک کی دفاعی، خارجی و داخلی سیکورٹی اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات سے متعلق پالیسیوں کیلئے رہنما پالیسی تصور کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔