محبوب نگر : ڈاکٹر محمد غوث کنوینر سمینار وڈاکٹر عزیز سہیل آرگنائزار سکریٹری کی اطلاع کے مطابق شعبہ سماجی علوم (اردو میڈیم) ایم وی ایس ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر کے زیراہتمام بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار بعنوان” موجودہ دور میں سماجی علوم کی اہمیت مسائل وامکانات”کا 23فروری بروز پیر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس سمینار کے انعقاد کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد غوث کنوینرنے بتایا کہ سمینار میں شریک سماجی علوم کے دانشوروں’محققین’ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان اس موضوع سے متعلق معلوماتی فضاء مہیا کرنا،
معلوماتی مقالوں کی پیش کش اور مباحث کے ذریعے سیر حاصل گفتگو کرنا اور مثبت نتائج تک پہونچنا تاکہ اس دور میں سماجی علوم کے شعبہ میں ہورہی تبدیلیوں اور رحجانات کا جائزہ لیا جائے اور مستقبل کے امکانات کو تلاش کیا جاسکے ۔سمینار کے موضوعات میں سماجی علوم کے فروغ مسائل،امکانات اور حل،بین الاقوامی تعلقات عصر حاضر کے تناظر میں، اکسیویں صدی میں ماحولیات کا تحفظ ،مسائل اور امکانات، ہندوستان کی معاشی پالیسی’عصری منظر نامہ ،دیہی حکومتیں اور ترقی، ہندوستانی نظم ونسق اور سماجی تناظر، دکنی تہذیب وتمدن اور عصری رحجانات، قانون حق ا طلا عات 2005ء اہمیت اور نفاذ،قانون حق تعلیم اور اقلتیں، ہندوستانی معیشت اور عصر حاضر کے تقاضے، ریاست تلنگانہ کی ترقی کے مسائل اور امکانات، اقلیتیں اور ریاست تلنگانہ کی ترجیحات،انسانی وسائل کا فروغ اور ہندوستان،
آج کا معاشرہ اور اخلاقی قدریں،خواتین کی خود مختاری ،بہتر معاشرے کی تشکیل میں سماجی علوم کا کرداروغیرہ رکھے گئے ہیں، اس سمینار میں قومی سطح کے معروف پروفیسرس کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔ کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ سماجی علوم سے متعلق عصرحاضر کے تناظرپر لیکچرارس،اساتذہ اور ریسرچ اسکالر اپنے مقالہ جات14فروری 2015سے قبل پرmvsseminar2015@gmail.com روانہ کریں ۔ سمینارسے متعلق مزیدتفصیلات کالج کی ویب سائٹسhttp://mvsgdcmahabubnagar.in/workshop.pdfسے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں،
اس ۔سمینار سے متعلق معلومات محمد غوث کنوینر سے فون نمبر9030853239، اورآرگنائز سکریٹری ڈاکٹر عزیز سہیل سے فون نمبر9299655396پر ربط پیداکرتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ سمینار اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتا کیوں کہ اردو ذریعہ تعلیم سماجی علوم پر سمینار کی روایت نادر ہی پائی جاتی ہیں۔