سہ ملکی سیریز: بھارت اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

India, Sri Lanka

India, Sri Lanka

سہ ملکی سیریز کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم فائنل تک رسائی میں ناکام رہی۔

بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں گزشتہ سال سے اب تک بیالیسویں ایک روزہ میچ میں مدمقابل آرہی ہیں۔ بھارت کو کامیاب کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ادھر سری لنکا کے تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کیرئیر کا چار سو واں ون ڈے کھیل رہے ہیں۔ جے وردھنے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں نے نیوٹرل وینیو پر دس دس فائنل اپنے نام کئے ہیں۔