لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی خدمت اور ترقی کا سفر ہماری پہچان بن چکا ہے ، عوام کام کرنے اور نہ کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔
دہشت گردی کی کمر توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خدمت اور ترقی کا سفر ہماری پہچان بن چکا ہے ، تمام جماعتوں کو قومی ترقی کے سفر میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے ، قانون اور آئین کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ، عوام کام کرنے اور نہ کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ کابینہ میں ردو بدل کی جلدی نہیں ، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں اور تشدد کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ دھرنوں والے پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں۔