کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواںآل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیشنل شاہین نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ینگ پی آئی بی کو پنالٹی ککس پر 4-2سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کھیل کے 20ویں منٹ میں نیشنل شاہین کے ممتاز علی نے گول کر دیا لیکن 63ویں منٹ میں ینگ پی آئی بی کے ذوہیب نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف فائر فائٹنگ آفیسر پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ابراہیم سھتو کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین ضمیر السلام ،رئیس احمد ،امیر محمد خان اور دیگر موجودتھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،سراج الدین طالب نے سپر وائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔