قومی رینکنگ اسنوکر : عمران شہزاد اور محمد سجاد فائنل میں پہنچ گئے

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) عمران شہزاد اور محمد سجاد نے چھٹی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

کراچی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل پنجاب کے عمران شہزاد اور سندھ کے عبدالستار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل مقابلے میں عمران شہزاد نے چھ، پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سرگودھا کے محمد سجاد نے دفاعی چیمپیئن اسجداقبال کو باآسانی پچھاڑدیا۔ محمد سجاد نے ایک کے مقابلے چھ فریمز سے فتح سیمٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔