قومی سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس تاخیر کا شکار

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں چیف سلیکٹر معین خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے دونوں تاحال کراچی نہیں پہنچ پائے۔

ورلڈ کپ سکواڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں جاری پینٹگولر کرکٹ ٹورنامنٹ کو قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے اہم قرار دیا گیا ہے جس سے مڈل آرڈر سمیت فاسٹ بائولر اور سپنرز کی تلاش یقینی بنائی جائے گی۔