لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے سوئمنگ پول اور رہائشی سہولتیں دینے سے انکار کے بعد سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپین شپ منسوخ کر دی۔ پاکستان ا سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تنازع اب نئے موڑ پر پہنچ چکا ہے کہ ملکی سطح پر بھی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع نہیں مل رہا۔
نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ میں مردو خواتین کے مقابلے 25 سے 27 اکتوبر تک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونا تھے ،جس کے لیے پی ایس بی نے تحریری طور پر سہولیات دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن 23 اکتوبر کی صبح ای میل کے ذریعے فیڈریشن کو سہولتیں دینے سے انکار کر دیا۔
اصل میں حکومتی پی او اے کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے پی ایس بی نے سوئمنگ فیڈریشن کو سہولتیں دینے انکار کیا ہے۔