فیصل آباد (جیوڈیسک) آٹھ روزہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ جس میں ملک کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔
قومی کھلاڑی اپنے اپنے ریجن کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ لاہور لائنز کی قیادت کامران اکمل، فیصل آباد وولفز مصباح الحق، شاہد آفریدی کی عدم شرکت پر سرفراز احمد کراچی ڈولفنز کی قیادت کریں گے۔
پشاور پینتھرز کی کپتانی رفعت اللہ مہمند، سیالکوٹ اسٹالیئنز کے کپتان شعیب ملک ہوں گے۔ یونس خان، سہیل تنویر اور گلریز صدف بھی بطور کپتان اپنے جوہر دکھائیں گے۔