ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز کی سیریز کے تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو قومی ٹیم کے لیے سیریز میں رہنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دونوں ٹیمیں شام چار بجے ابوظہبی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور جنید خان اور عثمان شنواری کو آج موقع دیے جانے کا امکان ہے۔