لاہور (جیوڈیسک) پی ایچ ایف حکام کی انٹرنیشنل اور ایشیئن ہاکی حکام سے ملاقات اپنا اثر دکھانے لگی جس سے پاکستان ہاکی کو اذلان شاہ کپ میں نمائندگی کی صورت اچھی خبر مل گئی۔
مسلسل ناقص کارکردگی کے پاکستانی ٹیم گذشتہ سیزن کا ایشیائی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکی تھی۔ اس بار بھی گرین شرٹس کی شرکت سے محرومی تھی لیکن ایک ملاقات نے خوشی میں تبدیل کر دیا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کی سفارش پر ملائیشین حکام نے پاکستان کو نمائندگی دی۔ میزبان ملائیشین ہاکی حکام نے پاکستان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی۔
ملائیشین ہاکی حکام نے پاکستان کی خاطر ٹیموں کی تعداد بڑھا دی جو اب آٹھ ہو گئی ہے۔ اذلان شاہ ہاکی کپ ملائیشیا میں 7 سے 17 اپریل 2016 تک شیڈول ہے۔ ایونٹ میں آسٹریلیا 8، بھارت 5، پاکستان 3 بار جیت چکا ہے۔