کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ کی تلاش جاری ہے اُمید ہے کہ اسکا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ملبوسات بہت اچھے ہیں میں خود بھی شوق سے پہنتی ہوں۔
سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نجی اسکول کے زیر اہتمام ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی موجودگی سے اسکول کے طلبہ و طالبات میں انتہائی جوش و خروش رہا۔
وسیم اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی کپ سر پر ہے اس لیے قومی کوچ کی تقرری جلد ہو جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ کامران اکمل نے قانون توڑا یہ ان کی غلطی تھی۔ اس موقع پر موجود وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ اسکول کے بچوں کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھ کر لطف آیا۔
آسٹریلوی دو شیزا نے پاکستانی کھانوں میں نہاری اور بریانی کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹورنامنٹ آخر میں فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔