کولکتہ (جیوڈیسک) ایک نیام میں دو تلواریں نہیں ہو سکتیں تو قومی ٹیم میں دو ٹیمیں کیسے بن سکتی ہیں؟۔ خبر یہ ہے کہ پاکستان الیون کے ایک اور ایک علیحدہ علیحدہ ہو رہے ہیں۔
شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی سربراہی میں دو گروپ بن گئے ہیں۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ بھی ٹیم پاکستان کو یکجا نہیں کر سکا۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی سربراہی میں دو گروپس قومی ٹیم میں سرگرم ہیں۔
شاہد آفریدی گروپ میں وہاب ریاض اور عمر اکمل شامل ہیں جبکہ شعیب ملک گروپ میں محمد عرفان اور احمد شہزاد ہیں۔ ٹیم کے نائب کپتان یعنی ممکنہ اگلے کپتان سرفراز احمد اپنی پہچان کھوئے ہوئے ہیں اور ملک اور آفریدی گروپ کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں۔
حیران کن طور پر سابق کپتان محمد حفیظ کسی ٹیم بی میں نہیں اور پریشان کن امر یہ ہے کہ اگر انہوں نے بھی اپنی پارٹی بنا لی تو پھر کیا ہو گا؟۔