سڈنی (جیوڈیسک) آل رانڈر محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے جنہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا اور اس سے قبل قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی۔ جنید خان کے بعد اب محمد حفیظ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو محمد حفیظ کی انجری سے متعلق آگاہ کردیا۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جن کے پاس آسٹریلیا کا ویزہ بھی موجود ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں شہریار خان کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی اور ناصر جمشید بھارت کے خلاف تین میچز میں 2 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔