قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی پیش کرے گی، یونس خان

Younis Khan

Younis Khan

کراچی (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کہتے ہیں کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں بہتر کارکردگی پیش کرے گی۔کراچی کے مقامی کلب میں انٹرا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آل راوٴنڈ شاہد آفریدی اور یونس خان نے تقریب میں شرکت کی۔۔اس موقع پرٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں بہتر کارکردگی پیش کرے گی۔

یونس خان نے مزید کہا کہ آفریدی کو کپتان بنانا پی سی بی کا درست فیصلہ ہے، بوم بوم پاکستان کو ورلڈ کپ میں جیت دلوانے کے لیے اہم کردارادا کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں یونس کا کہنا تھا کہ میانداد کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز کا توڑنا بڑے اعزاز کی بات ہو گی۔