قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بھی صرف 125 رنز درکار ہیں۔

برسبین ٹیسٹ کے آغاز پر وہ کینگروز کے دیس کا ٹور کرنے والے مجموعی طور پر تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے۔ ابھی ان کی عمر 42 برس ہے، اس عمر میں بھی کپتان کی پھرتی اور فٹنس چیتے جیسی ہے۔

ان سے قبل انگلینڈ کے ڈبلیو جی گریس اور ویلی ہیمنڈ کو 43 برس کی عمر میں دورہ آسٹریلیا پر قیادت اعزاز حاصل ہے۔

مصباح الحق نےاس سے قبل 2014ء میں یو اے ای کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ جس کے بعد وہ تھری فِگرز اننگز کھیلنے والے معمرترین کرکٹر بنے۔

قومی کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 5000 رنزمکمل کرنے کیلئے بھی صرف 125 درکار ہیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد ساتویں پاکستانی بلے باز بنیں گے۔