نیشنل ٹیکسٹائل یونی ورسٹی فیصل آباد میں طلبہ تنظیموں میں تصادم

 Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونی ورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں تین طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں رہائش کے تنازعے پر دو طلبہ گروپوں میں جھگڑا ہوا، جو کشیدگی کے بعد تصادم کی شکل اختیار کر گیا، مشتعل طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرکے شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک بلاک کر دیا۔

حالات پر قابو پانے کیلیے پولیس کی بھاری نفری نیشنل ٹیکسٹائل یونی ورسٹی فیصل آباد پہنچ گئی ہے۔