لندن (جیوڈیسک) سینٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے جس نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں پسند نا پسند نہیں ہونی چاہیے۔ احتساب سب کے لئے برابری کی سطح پر ہونا چاہیے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں افواج پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔
کراچی آپریشن کے علاوہ پاکستان افغان بارڈر اور پاک بھارت بارڈر پر بھی فوج مصروف عمل ہے۔