قومی وحدت کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا: شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

Shah Abdullah Bin Abdul Aziz

Shah Abdullah Bin Abdul Aziz

ریاض (جیوڈیسک) صحت یابی کے بعد شاہ عبداللہ نے تحریری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف سوچنے والےعناصر اور قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا ناسور عالمی مسئلہ ہے اور سعودی عرب بھی دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما رہے گا جو لوگ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا سوچ رہے ہیں وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ شاہ عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔