کراچی: ینگ آزاد فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری اورآل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیکریٹری رمضان پیر جی نے کہا ہے کہ آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ینگ آزاد فٹ بال کلب نے 17اگست2014ء سے ایک خوبصورت اور رنگا رنگ فٹ بال میلہ سجاکر یہ روائت قائم رکھی ہے انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ اپنی مثال آپ اور شہر قائد کا میگا ایونٹ ثابت ہوگا ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری رائو فاروق نے کہا کہ شہر قائد میں منعقد ہ اس فٹ بال ایونٹ سے سندھ کے شہری اور دیہی عوام کے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوگا ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتا تے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ اندرون سندھ سے چار اور محکمہ جاتی چار ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔