نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز بل 2015 کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ فرحت اللہ بابر کہتے ہیں یونیورسٹی پر سویلین نگرانی کا کوئی نظام نہیں رکھا گیا۔

رکن کمیٹی فرحت اللہ بابر نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے مسودے پر اختلافی نوٹ لکھا جس میں کہا گیا کہ میڈیکل یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی سے این او سی لیا نہ ہی مسودے میں سول نگرانی کا کوئی نظام وضٕع کیا گیا ، فرحت اللہ بابر نے کہا مجوزہ یونیورسٹی میں سویلینز کو کم اور فوجیوں کو زیادہ جگہ دی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار بریگیڈئیر عامر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے مجوزہ بل کی تیاری میں ایچ ای سی اور پی ایم ڈی سی سے مشورہ لیا گیا ، چئیرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا کہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز میں پارلیمنٹ کو بھی نمائندگی دی جائے۔