قومی ووٹرز ڈے پر الیکشن کمیشن کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد

WALK & SEMINAR

WALK & SEMINAR

کراچی : “قومی دن برائے ووٹران “کے موقع پر الیکشن کمشن ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے خورشید گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں سیمینار اورووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا ،ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی زین العابدین اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی سید راشد حسین نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ ووٹ امانت ہے قوم کی بہتر مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کے لئے ہر شہری کو اپنا ووٹ رجسٹریشن کرانا چاہیئے۔

ووٹ ڈالنے کے عمل میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا بھی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے موثر انداز میں مہم چلا ئے اور ہر شہری کوووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور کو اُجاگر کرے مقررین نے کہاکہ یہ بڑی بد قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں ووٹ کا ٹرن آئوٹ دن بدن کم ہوتا جارہا ہے اور اس کی اصل وجہ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں نہ ہونا ہے اس موقع پر خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے سیمینار کے اختتام پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید راشد حسین کی قیادت میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی واک خورشید گرلز کالج سے شاہ فیصل کالونی نمبر2چورنگی تک منعقد کی گئی جس میں کالج کی طالبات سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری