لاہور (جیوڈیسک) رائیونڈ کسی کی جاگیر نہیں، دھرنے کی کال آئی تو وزیروں مشیروں سے نمٹ سکتے ہیں، پانامہ لیکس پر خاموش رہنے والی جماعتیں قومی مجرم ہونگی، پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بیان پر قائم ہوں، شعیب سڈل کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کی حمایت کرینگے۔
وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کا حال بھی وہی ہوگا جو حمودالرحمان سے جسٹس باقرکمیشن کا ہوا،ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار میاں محمودالرشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چو ہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
احتجاج کر نا پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے ووٹوں کے لحاظ سے پی ٹی آئی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے قائد عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت نہ دینامسلم لیگ (ن) کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،پی ٹی وی کسی کی جاگیر نہیں بلکہ قوم کے ٹیکسوںسے چلنے والا اداراہ ہے۔