کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے ملائیشیا روانہ ہوگئی کراچی ائر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے قومی ٹیم کو رخصت کیا اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،غلام یاسین اور دیگر موجود تھے۔
ٹیم کی منتظم اعلیٰ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ ،ڈاکٹر پرویز رضوی اور کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معائو ن خصوصی نادر حسین خواجہ نے ٹیم کو رخصت کرتے ہوئے کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاپ کی دلی خواہش تھی کہ وہ ٹیم کو خود رخصت کریں مگر مصروفیات کی وجہ سے وہ نہ آسکے انہوں نے ٹیم کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ٹیم فتح سے ہمکنار ہوکر لوٹے گی۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر