لندن (جیوڈیسک) لندن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ قومی ویمن ٹیم کا ٹاپ سکواڈ انگلینڈ سے ہار جانے کا انہیں افسوس نہیں ہے۔ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی ثناء اور بسمہ الیون نے ان کے دل جیت لیے۔
چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ انگلش میڈیا محمد عامر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ قومی فاسٹ بولر کا چھ سال بعد کم بیک یادگار ہوگا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مصباح الیون سے انہیں جیت کی امید ہے۔
پاکستان ویمن کھلاڑیوں کا دورہ انگلینڈ مکمل ہو چکا جبکہ مینز ٹیم کا امتحان 14 جولائی سے شروع ہوگا۔