نیشنل یوتھ کانگرس کے موقع پر نوجوان کالم نگار حافظ فیصل خالد کو Excellence award سے نوازہ گیا

کشمیر (حافظ فیصل) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میںYAN کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ کانگرس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بشمول آزاد جمو کشمیر سے نوجوان طبقے نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ کانگرس کے انعقاد کا مقصد بین المذا ہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے نوجوانوں کے مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک و ملت کی ترقی میں نوجوان طبقے کے کردار کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنا تھا۔

اس موقع پرزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف مینیجمینٹ سائنسس اینڈ ینفارمیشن ٹکنالوجی کے ڈین پروفیسر مشتاق ، ضلع کوٹلی کے دپٹی کمشنر چوہدری شوکت، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرم شاہین ، ریڈ کریسنٹ کشمیر کے صدر شیخ حمید، چیف آرگنائزر کانگرس سرمد چوہدری، YAN کے چیئرمین فصاحت الحسن اور نوجوان کالم نگار حافظ فیصل خالد شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ریڈ چریسنٹ آزاد کشمیر شیخ حمیدنے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کالم نگار فیصل خالد کوانکی عمدہ خدمات کے پیشِ نظر پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا۔

Hafiz Faisal Receive Award

Hafiz Faisal Receive Award