حسن ابدال : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ممبر اینڈ ممتاز کالم نویس سید آکاش حسین نقوی نے نیشنل یوتھ اسمبلی اسلام آباد کے صدر حنان علی عباسی صاحب کو 36 ممالک کے نمائندہ ایوارڈ ”کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ”کا حقدار پائے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظھار کیا ہے .
ان کے خیالات کے مطابق حنان علی عباسی ایک خدا ترس اور نیک دل انسان ہیں انھوں نے ١٤سال کی کم عمری میں شاہینی پرواز کی طرح منزلوں کو چھونے کا عزم کیا جسکی بناء پر آج کامیابیاں انکے قدم چوم رہی ہے.پچیس سالہ نوجوانی میں متعدد ایوارڈزحاصل کئیے جانا انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے میں ان کی نایاب کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔