نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ضلع سوات کا پہلا اجلاس منعقد ہوا

Swat

Swat

سوات : نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ضلع سوات کا پہلا اجلاس ضلعی صدر خلیل اللہ کے زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونین کونسل کا دورہ کریں گے اور کارکنان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے جبکہ سید جعفر شاہ جیسے عظیم خدمت گار پر کھیچڑ اچالنے اور انکی خدمات کو فراموش کرنے پر مذمت کی گئی۔

اجلاس میں تنظیم سازی کو بھی حتمی شکل دید ی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ضلع سوات کا پہلا اجلاس زیر صدارت خلیل اللہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقد کیا گیا اجلاس میں نیشنل یوتھ ارگنائز یشن کے جنرل سیکرٹری حسن سردار ،بلال خان انفارمیشن سیکرٹری ،احسان اللہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،حیدر علی شاہ صوبائی ممبر،صوبائی نائب صدر عقیل الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خلیل اللہ اور جنرل سیکرٹری حسن سردار نے کہاکہ افسو س کی بات ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سید جعفر شاہ جیسے عظیم خدمت گار پر بے تنقید کررہے ہیں جو کہ حقائق کے منافی ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے جو کہ اب سب کے سامنے عیاں ہورہے ہیں اس کے مقابلے اگر پچھلے دور پہ نظر ڈالی جائے تو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی حکومت نے صوبے کیلئے ریکار ڈ ترقیاتی کام کئے جو کہ موجودہ حکومت سے ہضم نہیں ہورہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ الزام تراشی کی سیاست پہ اتر ائے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت الزام تراشی کے بجائے ایشوز کی سیاست کریں تو اس سے ملک و قوم کا فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اگر اسی طرح اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں پہ الزام تراشی اور کھیچڑ اچالنے کا سلسلہ جاری رہا تو یہ پختون قو م کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہااسمبلی کے فلور پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اواز اٹھانا اگر جرم ہے تو عوامی نیشنل پارٹی کے ممبران اسمبلی اور خاص کر سید جعفر شاہ یہ جرم بار بار کریں گے اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان و عہدیداران سے رابطہ مہم بحال رکھا جائے اور جہاں جہاں انکو مسائل درپیش ہو انکے حل کیلئے مشترکہ کوشش کی جائیگی انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کے امن کے فلسفے اور ولی خان کے مشن کا نام ہے جو ہر قیمت پر اپنی ذمے داریاں پوری کریگی۔