اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران مجبور نہ کریں، اعلان جنگ کر دیا تو یہ نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے۔ ان کاکہناہےکہ حکمرانوں کاحال قذافی والا ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں طاہر القادری کا کہناتھا کہ حکومت اور پارلیمنٹ غیر آئینی، غیر جمہوری ،غیر قانونی اورغیر اخلاقی ہیں، انہیں ختم کر دیا جائے۔ قوم کو پتا چل گیا ہے کہ حکمران ان سے جھوٹ بول رہے ہیں اورمذاق اڑارہے ہیں۔ اب انقلاب نہ آیا تو قوم کو پھر دوسرا طاہر القادری نہیں ملے گا۔