مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اب قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے کھاڑ کر باہر پھینکنے کا عزم کر لیا ہے، ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
اس قانون کی مدت 2 برس ہے، اس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی،ان خیالات کا اظہار سنیئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے جسے پوری قوم سمجھتی ہے۔حکومت پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کو ان عناصر سے پاک کریں گی۔
ملک میں امن کے قیام، دہشت گردی اور مسلح جتھوں کے خاتمے کے لئے آئینی ترامیم کا بل بہت اہمیت رکھتا ہے اوراس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں پرپاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور عسکری قیادت متحد ہے۔